مہر خبررساں ایجنسی نےایٹاٹارس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردغان نےماسکو یونیورسٹی میں طلباء کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم خطے میں جوہری ہتھیاروں کی موجودگی کے خلاف ہیں لیکن ایران کو پر امن جوہری پروگرام حاصل کرنے سے روکنے اور اسرائیل کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی کھلی چھوٹ دینا مغربی ممالک کی کھلی ناانصافی ہے۔
انھوں نے کہا کہ جس کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہیں اس کا پیچھا کرنا اور جس کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں اسے کھلا چھوڑ دینا مغربی ممالک کی واضح نا انصافی ہے۔ ماسکو کی یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کے دوران اسرائیلی جوہری ہتھیاروں کا حوالہ دیئے بغیر انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں پر عالمی طاقتوں نے دوہرا معیار اپنایا ہوا ہے۔ مسئلہ کو طاقت کی بجائے سفارتکاری سے حل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک کے پاس طاقت اور اختیار ہے اور انہوں نے منصفانہ کردار ادا نہ کیا تو پھر دنیا ایسی جگہ بن جائے گی جہاں پر حق اور باطل میں تمیز کرنا مشکل اور ایسی دنیا میں کوئی عالمی امن نہیں رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ پر امن ایٹمی ٹیکنالوجی کا حصول ہر ملک کا حق ہے اور ایران کو اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو دنیا میں متضاد پالیسیوں کو ترک کردینا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ